2روزہ تعطیلات کا اعلان

سندھ حکومت نے مسیحی برادری کیلئے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

 

صوبائی حکومت کے جاری اعلامیہ کے مطابق 5 اور 6 اپریل کو مسیحی ملازمین کے لیے سرکاری دفاتر میں چھٹی ہو گی۔ یہ تعطیلات ایسٹر کے موقع پر دی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلز میں بھی مسیحی ملازمین کو ان تعطیلات کا اطلاق ہو گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو اپنے مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریبات بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close