مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، عوام کو بُری خبر سنا دی گئی

لاہور پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔

حکومتی اعلانات کے مطابق حکومت کے پاس پٹرول کے وافر ذخائر موجود ہیں جو کئی ماہ تک چل سکتے ہیں اور حکومت کے پاس جو پٹرول موجود ہے وہ پرانی قیمتوں پر خریدا گیا ہے،اس لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں لیبرونگ پنجاب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف چوہدری نے حکومت کی طرف سے صوبوں کی مخالفت کے بعد سمارٹ لاک ڈائون نہ لگانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈائون سے مزدور اور دیہاڑی دا ر طبقہ متاثر ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں معاشی طور پر کمزور طبقہ کو ریلیف دینے کی اقدامات کیے جائیں مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکی خوشحالی و ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مارچ میں ملک کے اندر مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان میں فروری کے مقابلے مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد کا اضافہ ہوا، مارچ 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 7.30 فیصد ہوگئی، وزارت خزانہ نے مارچ کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 7.5 سے 8.5 فیصد لگایا تھا۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 تا مارچ 2026 میں اوسط مہنگائی 5.67 فیصد رہی، فروری 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.98 فیصد ریکارڈ کی گئی، مارچ 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.7 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے

کہ گزشتہ مہینے دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد بڑھی، مارچ 2026 میں شہروں میں مہنگائی میں 1.34 فیصد کا اضافہ ہوا۔گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 7.17 فیصد جبکہ شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 7.39 فیصد رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close