علیمہ خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close