الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خضدار میں قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والا ضمنی الیکشن ملتوی کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے حساس اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن سے پولنگ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث 5 اپریل کو ہونے والا انتخابی شیڈول معطل کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو بھی بریفنگ کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ خضدار کے ضمنی انتخاب کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






