الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو سینیٹ کی نشست کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہل قرار دیا گیا، جبکہ ان کی نااہلی عدالتی سزا کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ان کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 7 مارچ کو تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ مراد سعید خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






