میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر چار ممالک میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق یہ اقدام طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ جن ممالک میں امتحانات مؤخر کیے گئے ہیں ان میں ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین شامل ہیں، جہاں امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع ہونا تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالات بہتر ہونے کے بعد امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا اور طلبہ کو بروقت آگاہ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 26 مارچ سے ہو رہا ہے، جبکہ پرائیویٹ طلبہ اپنی رول نمبر سلپس متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close