کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نے اساتذہ کی تنخواہوں اور پنشن سے کٹوتی کے معاملے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے فوری طور پر کٹوتی روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے محکمہ خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو مزید کارروائی سے بھی روک دیا ہے اور آئندہ سماعت تک حکم امتناع جاری کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
عدالت نے ہدایت کی کہ زیر سماعت درخواست کو پہلے سے دائر کیس کے ساتھ یکجا کیا جائے، جبکہ واضح کیا کہ اگلی سماعت تک اساتذہ کی تنخواہ یا پنشن سے کسی قسم کی جبری کٹوتی نہ کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






