عید کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا ؛ اہم پیش گوئی آگئی

  عید کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جبکہ بعدازدوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع  ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعدازدوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ شام/رات میں ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، بھکر ،ملتان ، راجن پوراور بہا ولپور میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close