کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ عید الفطر کے دن کراچی میں موسلادھار بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز شہر کے مضافاتی علاقوں میں بادل برسنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی سے راحت مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عید سے ایک دن قبل یعنی جمعہ کو شہر میں تیز دھوپ کی توقع ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی شدت اختیار کر سکتی ہے۔ تاہم ہفتے سے موسم میں تبدیلی آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو عید کی خوشیوں میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عید کی تیاریوں کے دوران موسمی صورتحال کو مدنظر رکھیں، خاص طور پر وہ لوگ جو کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات یا سیر و تفریح کا پروگرام بنا رہے ہیں۔
گذشتہ روز شہر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش نے شدید نقصان پہنچایا، 97 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے چھتیں اُڑا دیں، دیواریں گر گئیں اور کھمبے و درخت اکھڑ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں




