دفاتر کے نئے اوقاتِ کار جاری

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے بعد سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے اس نئے اوقات کا اطلاق عید کی تعطیلات کے فوری بعد ہوگا۔

ایسے تمام سرکاری دفاتر جہاں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے، وہاں دفتری اوقات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ ان دفاتر میں دوپہر 1 بجے سے 1:30 بجے تک لنچ اور نماز کا وقفہ ہوگا۔

جن دفاتر میں ہفتے میں چھ دن کام کیا جاتا ہے، وہاں کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ ان دفاتر میں بھی نماز اور لنچ کے لیے ایک سے ڈیڑھ بجے تک کا وقفہ دیا جائے گا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق تمام وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد ان نئے اوقاتِ کار کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close