عید کی نماز پر نئی پابندی

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی نماز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس کے تحت نمازِ عید صرف مساجد کے اندر ادا کی جا سکے گی، جبکہ کھلے میدانوں میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اماراتی حکام کے مطابق یہ اقدام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی مساجد میں تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ دوسری جانب، عید الفطر کے چاند کی رویت کے لیے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں آج اہم اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close