پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر صوبے بھر میں تین روزہ عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19، 20 اور 21 مارچ کو تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کیلئے بڑا ریلیف فراہم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے عید کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل ہی ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کو پہلے ہی ہدایات جاری کر دی تھیں، تاکہ کسی بھی ملازم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منا سکیں۔ مزید برآں، عید کے دوران بارش اور ژالہ باری کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






