خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس کے بعد خریداروں کو قدرے ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 543 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 5000 ڈالر پر آ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close