ماہِ رمضان کے آخری اتوار کو وحدت کالونی میں قائم رمضان بازار میں شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ بڑی تعداد میں لوگ آخری روزوں کی ضروریات اور عید کی خریداری کے لیے بازار کا رخ کرتے رہے۔
شہریوں نے بتایا کہ رمضان بازار میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں مناسب ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ تر افراد یہاں سے خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔
رمضان بازار میں سرکاری نرخوں کے مطابق چینی 140 روپے فی کلو اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب ہے۔ مرغی کا گوشت بھی 496 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں کی موجودگی سے مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کو ریلیف ملا ہے اور عید کی خریداری نسبتاً آسان اور سستی ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






