نادرا کے نام پر سائبر فراڈ کا انکشاف،الرٹ جاری

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) کے نام پر سائبر فراڈ سامنے آیا ہے۔ متعدد جعلی ویب سائٹس نادرا کا نام استعمال کر کے شہریوں کا ڈیٹا اور ذاتی معلومات چُرانے میں ملوث پائی گئی ہیں۔ نیشنل سرٹ نے نادرا کے تعاون سے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور اب تک نو ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔

نیشنل سرٹ کی طرف سے جاری سائبر الرٹ میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ نادرا کے نام پر جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں۔ ذاتی معلومات دینے سے پہلے ویب سائٹ کا ڈومین ضرور چیک کریں۔ نادرا کی خدمات صرف سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ مشکوک ای میل، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا لنکس سے محتاط رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close