پاک افواج کے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فضائیہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے کیے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب پاک افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا . ان حملوں میں کابل میں افغان طالبان کی 313 کور کا ہیڈکوارٹر اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا .

ذرائع نے بتایا کہ قندھار میں تراوو دہشت گرد تربیتی کیمپ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا . اس کے علاوہ قندھار ایئر فیلڈ کی آئل سٹوریج سائٹ اور اس سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا گیا . ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا گیا .

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت یہ کارروائیاں اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گی .

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close