اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
چالیس ہزار روپے مالیت کے پریمیئم انعامی بانڈز کی 36ویں قرعہ اندازی 10 مارچ کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 367558 نمبر کے بانڈ نے جیتا جس کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔ دوسرے انعام کے حقدار تین خوش نصیب ٹھہرے ہیں جن کے بانڈ نمبر 463623، 676830 اور 855627 ہیں۔ دوسرے انعام کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔ اس قرعہ اندازی میں تیسرے انعام کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔
سٹیٹ بینک نے 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم انعامی بانڈز کی 21ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا بھی اعلان کیا ہے جو 10 مارچ 2026 کو ملتان میں ہوئی۔ اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام جیتنے والے دو خوش نصیبوں کے بانڈ نمبر 163294 اور 976291 ہیں اور انعامی رقم 3 کروڑ روپے ہے۔ دوسرا انعام جیتنے والے پانچ افراد کے بانڈ نمبر 124760، 396147، 669484، 784591 اور 846050 ہیں اور انعامی رقم ایک کروڑ روپے ہے۔ تیسرے انعام کی مالیت تین لاکھ روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





