ڈیرہ غازی خان: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 11 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






