کراچی: ایل این جی کی درآمد بند ہونے کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے گزشتہ سال کے گیس شیڈول کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت افطار کے لیے گیس دوپہر 3 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک فراہم کی جائے گی جبکہ سحری کے لیے گیس صبح 3 بجے سے 9 بجے تک دستیاب ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تبدیل شدہ گیس شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ قطر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قطر پوری دنیا کو 20 فیصد ایل این جی سپلائی کرتا ہے اور قطر انرجی کم از کم 2 ہفتے ایل این جی کی پیداوار بند رکھے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






