ملک بھر میں بجلی مہنگی ،پاکستانیوں کیلئے بری خبر

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہونے والی سماعت کا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے 3 ماہ کے لیے ہوگا، اضافے کا بجلی صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close