عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

خیرپور میں ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کے موقع پر 4 مارچ کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ عرس کی سرکاری تقریبات کا آغاز 14 رمضان سے ہوگا۔

دوسری جانب حکومتِ سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے 3 اور 4 مارچ کو صوبے بھر میں دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close