حکومت کا بھرتیوں کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے پنجاب گرڈ کمپنی لمیٹڈ میں اہم انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھرتیوں سے متعلق سیکرٹری انرجی کی جانب سے سمری کابینہ کے سامنے پیش کی گئی جس پر پنجاب کابینہ نے تنظیمی ڈھانچے کے اہم عہدوں کی منظوری دے دی۔ منظور شدہ عہدوں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری کے عہدے شامل ہوں گے جبکہ جنرل منیجر (ٹیکنیکل) کا عہدہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

حکومت کے مطابق یہ فیصلہ پاور ٹرانسمیشن نظام کو مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close