مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو کر 475 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارم گیٹ پر زندہ مرغی کا ریٹ 300 روپے فی کلو، تھوک ریٹ 314 روپے اور پرچون ریٹ 328 روپے فی کلو ہے۔
تاہم مارکیٹ میں بعض دکاندار زائد قیمت وصول کر رہے ہیں اور صاف گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے اوورچارجنگ کی شکایات کی ہیں۔
دوسری جانب فارمی انڈے مارکیٹ میں 10 روپے فی درجن سستے ہونے کے بعد 226 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ تھوک ریٹ کے مطابق ایک پیٹی انڈوں کی قیمت 6,660 روپے مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






