امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں، ایران کے سرکاری میڈیا نے شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد، بہو اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے جس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانی پڑے گی۔
پاسداران انقلاب نے بھی واضح کیا ہے کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






