شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے والے شہریوں کے لیے ڈی جی ایکسائز نے سینٹرز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب شہریوں کو 26 نمبر اور پھل گراں ٹول پلازے پر 24 گھنٹے ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت میسر ہوگی۔
شہری صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے جبکہ ایف نائن پارک اور پولیس چیک پوسٹ جی 14 میں بھی ایم ٹیگ لگوایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ گلبرگ گرین، فیض آباد اور ملپور میں سہولت صبح 9 سے شام 5 بجے تک میسر ہوگی جبکہ گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامن کوہ، مری روڈ پر بھی سینٹر کھلے رہیں گے۔
راوت ٹی کراس پر صبح 9 سے رات 9 بجے تک نئے اوقات کار پر عملدرآمد ہوگا جبکہ نائنتھ ایونیو، مارگلہ ایونیو، ایکسائز آفس میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک سہولت میسر ہوگی۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






