صوبائی محتسب کے حکم پر پنجاب حکومت نے فیملی پنشن کیسز کی مد میں 23 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں۔
محتسب پنجاب کے ترجمان کے مطابق پاک پتن کی ایک خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد پنشن نہ ملنے پر محتسب پنجاب کے علاقائی دفتر سے رجوع کیا۔ مدعیہ کا موقف تھا کہ اس کے شوہر کی وفات کے بعد ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی ساہیوال اس کی فیملی پنشن جاری نہیں کر رہی ہے، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
یہ شکایت موصول ہونے کے بعد پاکپتن آفس نے معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا اور اس کیس کی سرگرمی کے ساتھ مسلسل پیروی کی۔
ترجمان نے کہا کہ محتسب پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں فیملی پنشن کے کیسز میں مداخلت کے نتیجے میں پنجاب حکومت نے یہ رقم جاری کی اور شکایت کنندگان کو مجموعی طور پر 235 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






