چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر

کراچی: شہرِ قائد میں چینی کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئیں۔ کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ہول سیل قیمت 138 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 141 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔

دوسری جانب ریٹیلر ایسوسی ایشن نے موجودہ نرخوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکریٹری فرید قریشی کا کہنا ہے کہ دکانداروں کے اخراجات اور منافع کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتیں طے کی جائیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ موجودہ منافع کی شرح کم ہے، تاہم سرکاری فیصلے کے تحت چینی فروخت کی جائے گی اور دکانداروں کے بڑھتے اخراجات کے پیشِ نظر قیمتوں میں مناسب ردوبدل کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close