انا للہ و انا الیہ راجعون ، خوفناک حادثہ پیش آ گیا

کوٹ ادو میں سلطان کالونی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سلطان کالونی کے قریب بے قابو آئل ٹینکر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ واقعے میں موٹر سائیکل پر سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو بچیاں شدید زخمی ہوئیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی بچیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close