خیبرپختونخوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے رمضان سپورٹ پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت فی خاندان اوسطاً 12 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا کابینہ کے 47ویں اجلاس میں کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے رمضان سپورٹ پیکج 2026 کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رواں سال 10 لاکھ 63 ہزار کم آمدن والے افراد کو رمضان پیکج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فی خاندان اوسطاً 12 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے 2024 میں پہلی بار فی خاندان 10 ہزار روپے رمضان پیکج دیا تھا، تاہم بڑھتی مہنگائی کے باعث اس سال پیکج میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






