راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدم پیشی پر علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے علیمہ خانم کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






