چھٹیاں ہی چھٹیاں،سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

کویت نے قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث سرکاری ملازمین کو چار دن کی مسلسل چھٹیاں ملیں گی۔

رپورٹ کے مطابق کویت کی کابینہ نے وزیر اعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس میں فیصلہ کیا کہ بدھ 25 اور جمعرات 26 فروری کو تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ جمعہ اور سنیچر کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات شامل ہونے سے سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ چار دن کی چھٹی میسر آئے گی۔ سرکاری دفاتر میں کام کا دوبارہ آغاز اتوار یکم مارچ کو ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن اداروں کی خصوصی آپریشنل ضروریات ہیں وہ ضروری خدمات کے تسلسل اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی تعطیلات کا شیڈول خود مرتب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close