ویب ڈیسک: گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق گورنر جلال حسین، سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبر، سابق قائد حزب اختلاف شفیع اور سابق وزرا فتح اللہ، شمس اللہ حق، حاجی شاہ بیگ اور دلشاد بانو نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ خان اکبر خان، مولانا سلطان رئیس اور ایمان شاہ بھی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں آئی پی پی کے سینئر رہنما چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر، پنجاب کے صدر رنان ذیراحمد، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پارٹی صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی استحکام پاکستان پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام رہنماؤں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






