گرج چمک کے ساتھ بارش؟ کب اور کہاں ؟جانئے

 

محکمہ موسمیات الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، قصور، لاہور میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ نارووال، لیہ، ملتان، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، ڈیرہ بگٹی میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ نصیرآباد، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ سندھ میں جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، کراچی اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، کرک اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔عوام موسم کی صورت حال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close