صوبائی اسمبلی میں توڑ پھوڑ، ارکان پر بھاری جرمانے عائد

صوبائی اسمبلی میں توڑ پھوڑ، ارکان پر بھاری جرمانے عائد۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور: پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 10 ارکان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی اجلاس میں مائیک توڑنے والے 10 ارکان پر 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔جرمانے کی زد میں آنے والے ارکان میں جاوید کوثر، اسد عباس، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، محمد اسماعیل، شہباز احمد، امتیاز محمود، خالد زبیر، رانا اورنگزیب اور محمد احسن شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 2 لاکھ 3550 روپے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جون کے اجلاس میں ویڈیو شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا اور7 روز میں جرمانہ ادا نہ کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close