ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی، اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو افسر لاہور نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بند کی جا رہی ہے، تمام سرکاری اسپتال 30 جون تک اپنے بقایاجات کی تفصیلات جمع کروا دیں ، 30 جون کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس بقایاجات ادا نہیں کرے گا۔مراسلے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہے گا۔
ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کرنے سے متعلق پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر علی رزاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیلتھ کارڈز کے ذریعے آپریشن کے پیسے نہیں لے سکتے۔
ڈاکٹر علی رزاق کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلیسز ، جگر کی پیوندکاری اور بچوں کے دل کے آپریشن جیسے اہم علاج بدستور جاری رہیں گے۔انہوں نے مزید بتایاکہ ہیلتھ کارڈ اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں استعمال کیا جا سکے گا جہاں مریضوں کو علاج کے لیے 50 فیصد رقم خود ادا کرنی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں