عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

 

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں ملک کے میدانی میدانی برعکس دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آج شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 3 اور 4 جون جون کے دوران جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ آج سے 5جون تک مری، کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 اور 4 جون کو اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close