اہم پی ٹی آئی رہنما پر پابندی عائد

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما مشعال یوسفزئی کے عدالت میں داخلے پر پابندی لگادی۔

اے ٹی سی راولپنڈی نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس کے معاملے پر بڑا قدم اٹھالیا اور خاتون رہنما کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بنا کر خیبر پختونخوا بار کو بھیج دیا اور ریفرنس کے فیصلے تک عدالت میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔اڈیالہ جیل میں اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد شاہ نے سماعت کی اور شوکاز نوٹس پر مشعال یوسفزئی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروایا تھا، اس دوران خیبر پختونخوا بار کے چیئرمین کمیٹی دو ممبران کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔مشعال یوسفزئی نے لائسنس منسوخی کے باوجود جی ایچ کیو کیس میں وکالت نامہ جمع کروایا تھا، جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close