سرکاری حج اسکیم، طویل مدت کا حج سستا اور کم مدت کا حج مہنگا

اسلام آ باد :وزارتِ مذہبی امور نے سر کاری اسکیم کیلئےحتمی حج پیکیج کا اعلان کر دیا ۔

لانگ حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار، شارٹ حج پیکیج 11 لاکھ 50 ہزار کا ہوگا،سرکاری سکیم کی محدود نشستیں باقی ، نئی درخواستیں 30جنوری تک، حج واجبات تیسری قسط یکم تا 10فروری وصول کی جائے گیترجمان مذہبی امور کے مطا بق لانگ حج پیکیج (طویل دور انیہ ) کی حتمی قیمت 10لاکھ 75ہزار جبکہ شارٹ حج پیکیج 11 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ۔ تر جمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی ،سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔

نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ممکن ہوگی۔ شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close