پشاور (پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےاعلان کے باوجود ائیر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق ائیر ایمبولینس منصوبےکیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی لیکن کرم تنازع کے دوران بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو بطور ائیر ایمبولینس استعمال نہیں کیا جاسکا۔ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکرم سے زخمیوں کو لانے اور لوگوں کو منتقل کرنےکیلئے استعمال کیا گیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کا کہنا ہےکہ ائیر ایمبولینس کی سمری وزیراعلیٰ کے پی کو بھیج دی ہے، منصوبے پر 8 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور فنڈز ڈی جی ایوی ایشن کو فراہم کریں گے۔
سیکرٹری صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے سمری کی منظوری ملتے ہی منصوبہ شروع کیاجائےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں