سپر ہائی وے پر 2 مسافر بسوں سمیت 4 گاڑیوں میں ٹکر، جانی نقصان ہو گیا

حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر 2 مسافر بسوں سمیت 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔