وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو راولپندی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔آج (جمعرات) کو راولپنڈی اے ٹی سی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ حسن ابدال میں جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی تاہم وہ آج بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس کے بعد انہیں اشتہاری قرار دیا گیا۔عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کا اشتہار جاری کرتے ہوئے انہیں 21 جنوری 2025 تک پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 65 کے قریب مقدمات درج ہیں، جن میں سے اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 میں درج ہیں۔ان مقدمات میں دہشتگردی، اقدام قتل اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں کی دفعات شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں