پی ٹی آئی ایم این اے کا گرڈ سٹیشن پر دھاوا

نوشہرہ(پی این آئی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے پبی گرڈ سٹیشن پر دھاوا بولتے ہوئے وہاں موجود پیسکو اہلکاروں کو دھمکایا اور زبردستی بجلی چالو کروا دی۔

ایم این اے نے گرڈ سٹیشن میں داخل ہو کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اہلکاروں کو جھاڑ بھی پلا دی۔ انہوں نے اس دوران میز پر پڑے کاغذات بھی پھاڑ دیے۔پیسکو اہلکاروں نے اس واقعے کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ ایم این اے کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں