وفاقی بیورو کریسی کیلئے اہم خبر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے انعقاد کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
4روزہ اجلاس 23دسمبر سے شروع ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ۔
بورڈ کے چیئر مین وفاقی پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین لیفٹنٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی ہوں گے۔ 3 ممبرز پارلیمنٹ سعدیہ عباسی ‘ سنیٹر سلیم مانڈوی والا اور ایم این اے جاوید حنیف خان کو ممبر بنایاگیا ۔
4بیورو کریٹس کو رکن مقرر کیا گیا جن میں پنجاب سے سیکرٹر ی فنانس ڈویژن امداد اللہ بوسال ‘ سندھ سے گریڈ 22 کی ریٹائرڈ افسر رابعہ جویریہ آغا ‘ خیبر پختونخوا سے سیکرٹری بحری امور ڈویژن سید ظفر علی شاہ اور بلوچستان سے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر غیاث الدین کو نامزد کیا گیا ۔
بلحاظ عہدہ نامزد کیے جانے والے افسروں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو‘ سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کامران علی افضل اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں