جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت

لاہور (پی این آئی) جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں جے آئی ٹی نے مزید 5 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔دوران سماعت پانچ ملزمان نے ضمانتیں واپس لینے کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے ملزمان کامران، عثمان قادری، شاہد خان، شایان سعید، سید دبیر الحسن کی ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں