موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کی تجویز

لاہور(پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تدارک سموگ کیس کے دوران تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 10 جنوری تک بڑھانے کی تجویز دے دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دئیے. دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹان شپ کے پاس بس ڈپو میں درخت کاٹے گئے ہیں جس پر جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سختی سے کہا تھا درخت نہیں کاٹے جائیں گے.

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق خان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے محکمہ جنگلات کو لکھا کہ بس ڈپو میں درخت ہیں انکو ٹرانسپلانٹ کرنا ہے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی نے درخت کاٹنے کی درخواست کو منظور کیا. وکیل حنا حفیظ اللہ نے عدالت کو بتایا کہ پی ایچ اے درختوں کو کاٹ رہا ہے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس بس ڈپو سے تین درخت کاٹے گئے ہیں اور ان کا خاص مقصد تھا، یہاں 27 الیکٹرک بسیں آنی ہیں ان کو پارک کیا جانا ہے نیسپاک نے پورا پلان دیا کہ کیسے یہ سارا کام مکمل کیا جانا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جب یہ سارا کام ہوا اور عدالت کو معلوم ہو گیا تو یہ سارا کام آپ نے کیا.

پی ایچ اے کے وکیل عدالت کو بتایا کہ درخت کاٹے نہیں گئے انکی ٹرمنگ کی گئی جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے ہم مطمئن نہیں ہیں اگر درخت پی ایچ اے نے نہیں کاٹے تو کس نے کاٹے ہیں؟ جس نے درخت کاٹے اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہ درختوں کی کٹنگ ، ٹرانسپلانٹ اور ٹرمنگ بغیر اجازت نہیں کی جا سکتی حکومت کسی پراجیکٹ کے لیے جگہ کے انتخاب کے وقت دیکھ لے کہ وہاں سے درخت نہ کاٹنے پڑیں درخت کاٹنے والے کیس کو وزیراعلی تک پہنچائیں وزیراعلی خود اس کیس کو دیکھیں اور کارروائی کریں ، اگر چیف منسٹر کارروائی نہیں کریں گی تو میں خود کروں گا میں پی ایچ اے کے خلاف کریمینل کیس درج کراﺅں گا.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں