اسلام آباد(پی این آئی ) وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کر دی گئی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کئی روز تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث تعلیم کا حرج ہوا، تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے گردانا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق نئے فیصلے کا اطلاع 30نومبر سے یکم فروری 2025تک ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں