اسلام آباد (پی این آئی) انتظامیہ کی جانب سے ڈی چوک بلیو ایریا کے اطراف میں ایک بار پھر کنٹینرز لگا کر علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے بلیو ایریا کو خیبر پلازہ کے پاس سے ڈی چوک آنے والے راستے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے۔نادرا چوک سے ڈی چوک آنے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ ڈی چوک سے ریڈ زون میں جانے والے راستوں پر پہلے سے کنٹینرز موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں