اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد کے احتجاج میں 278 کارکنوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگوکرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ منگل کو احتجاج میں ہمارے 278 کارکن جاں بحق ہونے۔جس پر شو کے میزبان حامد میر نے لطیف کھوسہ سے کہا کہ وہ ان میں سے 8 ہی کے نام بتا دیں تو لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بات ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتائی ہے۔ لطیف کھوسہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے 1900کارکن گولیوں سے زخمی بھی ہوئے۔
حامد میر نے شواہد کا پوچھا تو لطیف کھوسہ نے کہا کہ ثبوت ان کے پاس موجود نہیں ہیں لیکن ہم یہ ثبوت آپ کو بعد میں دے دیں گے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ منگل کو پارٹی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج پی ٹی آئی کارکنوں تک رسائی نہیں دی جارہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں