مریم اورنگزیب نے لاہور کے شہریوں کو خبردار کردیا

لاہور (پی این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری اس وقت میتھین کو سانس کے ذریعے جسم میں اتار رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔علاوہ ازیں لاہور میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کی انسدادِ اسموگ مہم کے تحت کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

اس حوالے سے گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جارہی ہے اور جرمانے بھی عائد کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ان دنوں لاہور کی فضا اسموگ کی وجہ سے انتہائی مضرِ صحت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں