سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان، طلباء کی موجیں

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے سموگ کی ابتر صورتحال کے باعث لاہور میں سرکاری اور نجی پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ سموگ کے باعث سرکاری اور نجی پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کئے جا رہے ہیں،پرائمری کلاسوں سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظررکھی جائے،سرکاری اور نجی سکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہئے۔مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ گزشتہ روزلاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح1067ریکارڈکی گئی،بھارت سےسموگ آئی اورایک دم پھیل گئی، بھارت سےآنیوالی ہواؤں سےلاہورسب سےزیادہ متاثرہوا،ان کاکہناتھا کہ بھارت میں فصلوں کی باقیات کوجلانےسےدھواں سے فضاآلودہ ہوئی،لاہوربارڈرکےعلاقےمیں آلودگی کی شرح1ہزارسےتجاوزکرگئی،لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح1194ریکارڈکی گئی،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا۔

سینئر صوبائی وزیرکاکہناتھا کہ لاہورمیں سموگ کی صورتحال مزیدپیچیدہ ہوگئی،پہلی بارسموگ سےنمٹنےکیلئے8ماہ سےکام کیاجارہاہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنےسموگ پرقابوپانےکیلئےتمام متعلقہ اداروں کواہداف دیئے،سموگ سےبچاؤکےحکومتی پلان پرسختی سےعملدرآمدکرایاجارہاہے،ماحولیاتی تحفظ کےادارےمیں قائم’’وارروم‘‘24گھنٹےجنگی بنیادوں پرکام کرہاہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ غیرقانونی بھٹوں کومسمارکیاجارہاہے،فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری پرائمری سکولوں کوایک ہفتےتک بندرکھنےکافیصلہ کیا ہے،پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلئےبندرہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں